کورونا ایس او پیز: ملکہ برطانیہ اپنے شوہر سے ملنے سے قاصر

272

ملکہ برطانیہ اُس وقت تک اپنے شوہر پرنس فلپ سے نہیں مل سکتیں جب تک وہ اسپتال سے باہر نہیں آجاتے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کوئین الزیبتھ کو لندن کے سینٹ بارٹ میں اپنے بیمار شوہر پرنس فلپ سے کورونا ایس او پیز کے تحت ملنے کی اجازت نہیں ہے تاہم ملکہ کو اپنے شوہر کی ناساز حالت کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے۔

سینٹ بارٹ میں تبادلے سے پہلے فلپ کنگ ایڈورڈ ہشتم کے اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں انفیکشن اور دل کا عارضہ ہے۔ ملکہ ان سے ملنے نہیں گئیں کیوں کہ اُن کا ماننا ہے کہ ان کی موجودگی عملے پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کا موجب ہوگی۔

بکنگھم پیلس نے پیر کے روز بیان دیا کہ فلپ کو انفیکشن کے مسلسل علاج کے لئے سینٹ بارٹ منتقل کیا گیا ہے۔ نیز دل کی پہلے سے موجود مرض کی جانچ اور مشاہدہ بھی کیا جارہا ہے۔ فلپ کم سے کم ہفتے کے آخر تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔