ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حافظ ساجد انور کے والدانتقال کر گئے

149

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حافظ ساجد انور کے والد شیر محمد شاہد مختصر علالت کے بعد منگل کو کراچی میں انتقال کر گئے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ، راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل
اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ، سید وقاص انجم جعفری ، سید بختیار معانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک،مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس،قیصر شریف نے شیر محمد شاہد کے انتقال پر حافظ ساجد انور اور ان کے خاندان سے گہری ہمدردی اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ممتازشاعر ،ادیب اور ایک عظیم انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ شیر محمد شاہد کی حسنات کو قبول اور سیّئات سے درگز ر فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔سراج الحق نے کہاکہ مرحوم نے پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کیے رکھی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل بخشے ۔