پاکستان کی حوثی باغیوں کے سعودیہ پر حالیہ حملے کی شدید مذمت

96

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ،جس کے نتیجے میں جازان علاقے میں ایک سرحدی گائوں میں 5 شہری زخمی ہوئے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان حملوں سے نہ صرف سعودی عرب کی علاقائی سالمیت بلکہ بے گناہ لوگوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کی معارب گورنری پر بھی اپنے حملے بند کرے۔