میرا ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا، حیدر علی گیلانی

662

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کےصاحبزادے علی حیدر گیلانی  کا کہنا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا، الیکشن کے سلسلے میں متعدد حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے شاذیہ مری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کئی حکومتی اراکین نے کہا کہ ہم ووٹ یوسف گیلانی کودینا چاہتےہیں، ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا،اراکین نے تحفظات کااظہار کیا تو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا۔

حیدر علی گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے، ،50 کروڑ روپے فنڈزدیے کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں، عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔

شاذیہ مری نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے والے کو ٹکٹ دیا گیا،یوسف رضا گیلانی کاریکارڈ سب کے سامنے ہے۔