میہڑ تحصیل اسپتال میں سہولیات کا فقدان،ادویات کی قلت

210

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ تحصیل اسپتال کی ناقص کارکردگی اسپتال میں سہولیات کا فقدان، ادویات کی قلت اور ڈیوٹیوں سے عملہ غائب رہنے والے عوامی شکایات پر سیشن جج دادو منو مل نے ماڈل کورٹ دادو کے جج محمد اشرف ڈہراج کا میہڑ اسپتال پر چھاپے مارے۔ اس دوران 15 سے زائد ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ ڈیوٹی پر نہ پہنچ کے باعث غیر حاضر عملے کے نام لکھ کر اپنے ساتھ لے گیا، جو سیشن جج دادو کے پاس جمع کرائیں گے۔ ماڈل کورٹ کے جج کے دورے کے دوران اسپتال کے اکثر شعبہ جات کا دورہ کر کے اسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اکثر عملے کو فون کے ذریعے طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ماڈل کورٹ کے جج نے میڈیا کوبتایا کہ تمام اسٹاف حاضر تھا، کافی عملہ ڈیوٹیوں سے غائب تھا، رپورٹ سیشن جج کے پاس جمع کرائیں گے۔