فائرنگ ،خودکشی اور دیگر واقعات میں 7 افراد جاں بحق

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ملت ٹاؤن میں ایک عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 35سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کے ساتھ کام کرنے والے مزدور کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔کورنگی چمڑا چورنگی ایگلو کمپنی کے قریب تیزرفتارگاڑی کی زدمیںآکر 24سالہ شاہد محمود ولد جمیل جاںبحق ہو گیا۔مچھر کالونی جعفر گلی کے قریب27 سالہ نوجوان نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس کو کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی۔ گلشن حدید فیز 2 کے مکان نمبر A-412میں رہائش پذیر 40سالہ آصف ولد عارف کی گھر سے لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی۔اہل خانہ کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کرخودکشی کی ہے۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی،۔سعید آباد کے علاقے بلدیہ مشرف کالونی گیٹ نمبر ایک کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسیے ایمبولنس میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 65سالہ شکوری بی بی زوجہ شبیر احمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔آگرہ تاج کالونی میںجماعت خانے کے قریب گھر سے55سالہ ابوبکر ولد اسحاق کی 3 دن پرانی لا ش برآمد ہوئی لاش کا پتا اس وقت چلا جب گھر سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس گھر کے اندر داخل ہوئی۔ پولیس نے لاش کوسول سپتال منتقل کردیا۔ ادھر ریلوے کا لونی ایم ٹی خان روڈ ٹائر کمپنی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی۔ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش کی شناخت30 سالہ ارشاد ولد نواز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی ہیرونچی تھا ۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ ملا چوک محمدی مسجد کے قریب مکان A/643میں گھریلو جھگڑے میں باپ نے بیٹے امیںالرحمن کو جبڑے میں گولی مار کر زخمی کردیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ادھر برنس روڈ گلی نمبر 27 میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران 3افراد علی، محمد سلام اور عمر بلوچ کو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تصادم میں ملو ث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ادھر سرجانی سیکٹر 36 مراد بروھی گوٹھ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ عبدالقیوم ولد پیرل زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔