زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

291

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیسز میں اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جاسکتی ہے؟

عدالت نے سوال کیا کہ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نہ آئیں ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے جس پارٹی کے خلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہےایک وزیرکو ہم نے نااہل قراردیا،وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے اس دوران ان کےحلقے کےعوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نےجعلی ڈگری کےکیس الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائےیہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نہ چھوڑے اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ سےپوچھ لیتےہیں ان کاطریقہ احتساب کیاہےپارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنالے تو معاملہ حل ہوسکتا ہے یہ نہیں ہو سکتا کوئی بھی درخواست لائےاورعدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیرزمان نے درخواست دی جب کہ فواد چودھری کی نااہلی کےلئے نجی ٹی وی اینکر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔