گیلانی 6 ایڈیشنل ووٹ سے کامیاب ہونگے، رانا تنویر

199

شیخوپورہ (آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 6ایڈیشنل ووٹوں کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ کی کامیابی اور حمزہ شہباز شریف کی رہائی سے مسلم لیگ (ن) کے اچھے اور حکومت کے برے دن شروع ہوگئے ہیں کامیابیوں کا یہ سفر اب حکومت کے خاتمہ تک جاری رہے گا، بھارت کو بار بار مذاکرات کی دعوت دراصل حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر حکومتی اقدامات میں دم خم ہوتا تو بھارت کب کا مذاکرات کی میز پر آچکا ہوتا۔