حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوا کر قبرستان آباد کیے،مصطفی کمال

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوا کر شہدا قبرستان آباد کیا۔ آج کے بعد زبان کے نام پر کسی کو خراش نہیں آنے دوں گا، عظیم الشان پختون جلسے نے نئی دہلی اور لندن تک صف ماتم بچھا دی ہے، آج کراچی میں بھارتی سرمایہ کاری تہ تیغ ہونے سے نئی دہلی سے لندن تک آگ لگ گئی ہے، ملک دشمنوں کے سارے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الآصف اسکوائر سے متصل گراؤنڈ میں پختون برادری کے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اور ناراض بھائیوں کے درمیان بھی گرینڈ نیشنل میثاق ہو۔