تبدیلی کے دعویداروں کو تبدیل کرنے کا وقت آن پہنچا، محبوب الزماں

114

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے پی پی 117کے زیراہتمام زونل امیرچودھری عبدالغفور کی صدارت میں 12 مارچ کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں کو تبدیل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، 12 مارچ کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا۔ باوا چک میں ہونے والے اجتماع سے ضلعی نائب امیر شیخ محمد مشتاق، جنرل سیکرٹری مختار علی، میاں محمد منیر اطہر نے بھی خطاب کیا۔ چودھری عبدالغفور نے بتایا کہ زون سے ایک ہزار سے زائد افراد جلسہ عام میں شرکت کریں گے،کارکن ہرگھر اور دکان تک پیغام پہنچا رہے ہیں،کارکن جلسہ کو مثالی اور یادگار بنانے کے لیے میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تبدیلی کانعرہ مذاق بن چکا ہے۔ محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ملک میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہوچکا ہے۔