ہم پر اگرجارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ

338

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ امن کو ترجیح دیتی ہے،ہم پر اگرجارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

 27 فروری کے حوالےسے خصوصی خطاب میں وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 26فروری 2019کو بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا،برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مباحثہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے، 2003کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائر بندی خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو متاثر کرنیوالے مسائل کو دونوں طرف حل کرنا ہو گا،  پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔