پی ٹی آئی کے متعدد ایم پی ایز رابطے میں ہیں،تیمور تالپور

19

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں وہ ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں مگر ان کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کی ضرورت ہے۔ آج خرم شیر زمان کے الفاظ ناز یبا تھے جس سے ان کی تربیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں جتنی نشستیں ملتی رہی ہیں اُس سے زیادہ نشستیں اس بار لیں گے۔ بہت سارے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز رابطے میں ہیں وہ ہماری پرفارمنس کے بدلے ووٹ دیں نہ دیں لیکن پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ سے ہمیں ووٹ دینگے۔