سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے کمی

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں26ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1764ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1050روپے کمی سے 1لاکھ 9 ہزار250، دس گرام سونے کی قیمت 900 روپے کمی سے 93ہزار664روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کمی سے 1400روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔