قطب احمد کاڈالمیا یوسی 23کے مختلف علاقوں کادورہ‘معززین سے ملاقاتیں

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی کے صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی سید قطب نے ڈالمیا یوسی 23 کے مختلف علاقوں کا دودہ کیا اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پران کہنا تھا علاقے مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کا ووٹ لے کر غائب ہوگئے ہیں، ہم جلد گلشن کو گلشن بنائو مہم کا آغاز کرینگے،احتجاج کو منظم کرکے گلشن کے عوام کا حق حاصل کرینگے۔ سید قطب احمد نے گرین مجاہد فٹبال کلب، مجاہد کالونی،دلوش پاڑہ اور کریم بخش پاڑہ کا دودہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ گلشن اقبال کے سیکرٹری شوکت موسیٰ،ریپڈ رسپانس فورس کے صدر برادر حسیب،شیخ عبدالرحمان،سعادت رحیم،محمد علی کالو، حاصل آزاد،مجاہد بلوچ،ینگ اسٹار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر غلام بھائی اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔