سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی رپورٹ مسترد کردی

328

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ مسترد کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، امریکی رپورٹ کے مندرجات منفی اور ناقابل قبول ہیں جبکہ کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ میں  ملوث گروہ میں شامل افراد سے مکمل تحقیقات کی گئیں اور ملوث افراد پر جرم ثابت ہوا جنہیں سزائیں سنائی گئیں جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے سعودی عدالتوں کے فیصلہ کو سراہا۔

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا میں شراکت داری باہمتی احترام پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ اخبار کے نمائندے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی۔