کندھکوٹ، سہریانی قبیلے میں تنازع، 2 افراد زخمی

183

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ نیو سبزی منڈی کے قریب مچھلی فارم کی اراضی کی ملکیت پر سہریانی قبیلے میں تنازع میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کندھکوٹ نیو سبزی منڈی کے قریب مچھلی فارم کی اراضی کی ملکیت پر سہریانی قبیلے کے مختار احمد سہریانی اور نیک محمد سہریانی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو آدمی زخمی ہوگئے۔ میر مناف خان سہریانی نے اپنا مو¿قف بتایا کہ میر مختار احمد سہریانی نے 12 ایکڑ اراضی ہم سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے میں خریدی تھی، قسطوں کی ادائیگی کی صورت میں قسطوں کی ادائیگی کے انکار کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ میر مناف خان سہریانی نے مزید یہ بھی بتایا کہ زمین کی قسطوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں مقامی حکام کے پاس متعدد بار شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ امجد احمد شیخ کے مطابق شکایات کے بعد فریقین کو مچھلی پکڑنے سے روک دیا گیا تھا کہ جب تک متنازع مچھلی فارموں کی اراضی کا معاملہ حل نہیں ہوتا۔ حدود کی پولیس کو بھی اطلاع دی اور آج جب ہم وہاں پہنچے تو مسلح افراد نے ہم پر فائرنگ کردی۔ جس میں ہمارے کزن سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ میر مناف خان سہریانی ایس ایس پی انصاف کریں۔