مسجد وزیر خان کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ

191

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے ناظم حافظ محمدافزاز نے وفاقی وزیرفواد چودھری کی نگرانی میں مسجدوزیرخاں کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد کے احاطے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے مسلمان نوجوانوںکے جذبات سے کھیلاگیاہے جس کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ اور وطن عزیز کے نوجوان وفاقی وزیرکے اس اقدام کی شدید مذمت اوراحتجاج کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے وزرا اورمشیران آئے روز کوئی نہ کوئی ایساکام ضرورکرتے ہیں جس سے امہ مسلمہ کے نوجوانوںکے جذبات کوٹھیس پہنچے ۔ انہوں نے کہاکہ لبرل طبقہ ہمارے صبرکو امتحان میں نہ ڈالے ،اس واقعے کے بعدہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکاہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بے حیائی اور بے حرمتی کوبڑھوادینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگراسلامی جمعیت طلبہ بھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ان لبرلز کو پیغام دیتے ہیں کہ یہ سازشیں تمھارے کسی کام نہ آئیں گئی تم ہمیشہ منہ کی کھائو گے یہ ملک اسلام کی خاطر بنا تھااوراسلامی رہے گایہاں کی مساجد ہماری عزتیںاورہماری عبادت گاہیں ہیں ہم ان کی حرمت کیلیے قربان ہوجائیں گے اورتمہارے ناپاک ارادے خاک میں ملادیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک اسلام کے جوان اسلامی جمعیت طلبہ جیسی تنظیموں میں زندہ و جاوید ہیں جو اسلام کی حرمت کے لیے اپنا سر کٹوانے کو تیار ہیں۔