ایس آر کے 2 دہشت گردوں سمیت 22 ملزمان گرفتار

178

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران2دہشت گردوںسمیت 22 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ کار روائی کے دوران پرانی سبزی منڈی سے ایس آر اے کے2 دہشت گردوںسجاول خان عرف لالہ ولد عبداللطیف اور ساجد عرف سجو ولد امداد علی کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاںبرآمد ہوئیں ملزمان کا تعلق سندھ ریو لیوشن آرمی اصغر شاہ عرف سجاد شاہ گروپ سے ہے جو رینجرز کی موبائلز اور چوکیوں پردستی بم حملے میں ملوث ہے،ملزمان کے 6ساتھی گرفتار کیے جاچکے ہیں، ملزمان سندھ کی قوم پر ست جماعتوںکے مسنگ پرسن کے حوالے سے احتجاجی پروگراموں میں بھی شرک رہے ہیں۔فیروز آباد پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر سلمان مجتبیٰ نامی شہری سے لوٹ مارکرنے والے 3 ملزمان عمران،ستن اورحمزہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، موقع پر موجود شہریوں نے بھی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیکسن پولیس نے مفرور ملزم سجاد خان، کلاکوٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر عطاء اللہ اور2 منشیات فروش مبارک خان اور راجیش خانجی،بن قاسم ٹاؤن پولیس نے 2 رہزن مختیار علی اور صدام ولد حاجی، شاہ لطیف پولیس نے گٹکا،ماواکی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان سمیر، عامر اور محمد عمیر،نبی بخش پولیس نے رہزنی میںملوث ملزم یاسر ، چاکیواڑہ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر فرحان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور چوری کرنے والے آلات برآمد کر لیے۔سولجر بازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کی سنچری کرنیوالے ملزم بلال ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او سچل زبیر نواز نے رکشہ کے ذریعے جیب تراشی منشیات فروشی اور رہزنی کی وارداتیں کر نے والے گینگ کے 4 ملزمان غلام مرتضیٰ گوپانگ ولد نثار احمد گوپانگ، امجد گوپانگ ولد محمد پیرل گوپانگ ، ساجن علی گوپانگ ولد دل مراد گوپانگ اورعبدالکریم گوپانگ ولد غلام شبیر گوپانگ کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور ٹی ٹی پستول برآمد کرکے واردات میں استعمال ہونے والا رکشا تحویل میں لے لیا۔عیدگاہ پولیس نے 2 موٹر سائیکل لفٹرز اعجاز بھٹی ولد عبدالرحمن بھٹی اور نوید ولد فضل رحمن کو گرفتار کرکے چوری/چھینی شدہ موٹر سا ئیکلیں برآمد کرلیں ۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے رہزنوں اور مسروقہ موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کرنے وا لے کباڑی سمیت تین ملزمان محمد ہاشم ولد نواز خان ،کاشف ولد انور اورسلیم ولد علی شیر کو گرفتار کر کے تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تیموریہ پولیس نے دو منشیات فروش عاشق علی ولد محمد اوررمضان علی رضا ولد اعجاز علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ائرپورٹ انوسٹی گیشن پولیس نے شاہراہ فیصل پر ڈکیتیاں کر نے والے گینگ کے سرغنہ دانیال عرف کاشف کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔