پاکستان اور قطر کے درمیان نیا ایل این جی معاہدہ طے

349

پاکستان اور قطر کے درمیان 10 سال تک ایل این جی کا معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ 10 سال کے لیے طے پایا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے ہر ماہ 1.2 سے 4 ایل این جی کارگو درآمد کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق قطری حکومت ایل این جی کی قیمت 11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی سے کم کرکے 9 ڈالر کرنے پر رضامند ہوگئی، قطری حکومت کی رضامندی کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قریب رقم کی بچت ہوگی۔

قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی سعد بن شرید القابی آج اسلام آباد میں ایوان  وزیراعظم ہونیوالی تقریب میں ایل این جی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین گیس کا جو معاہدہ طے پایا ہے اس پر 2019 سے بات چیت جاری تھی۔