کورنا کم ہونے کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نےنئے اعلانات کر دیے

458

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تجارتی اور تفریحی سرگرمیوں پر اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی،اسلام آباد کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15مارچ سے انڈور شادی تقریبات کی اجازت ہوگی،15مارچ سے تمام مزارات اور سینماگھروں کوبھی کھول دیا جائے گا،تمام دفاتر میں 50فیصد عملہ رکھنے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی یکم مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق  سرگرمیاں ہونگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد حکومت نے تمام شعبہ جات کو دوبارہ بند کرنے کے بجائے کچھ پابندیاں عائد کی تھیں جو اب ختم کردی گئیں ہیں۔