افغان حکومت اور اسکے اتحادی دوحہ معاہدے پر عمل نہیں کر رہے، طالبان

304

دوحہ: طالبان سیاسی دفتر کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور اس کے مغربی اتحادی دوحا معاہدے پر عمل نہیں کر رہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے رہنما  نے کہا کہ انٹرا افغان بات چیت کے آغاز کے 3 ماہ میں تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا لیکن پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ ہو گیا ان میں سے ایک بھی قیدی کو رہا نہیں کیا گیا۔

طالبان رہنما نے امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔