قومی خوشحالی سروے 30جون تک مکمل کر لیاجائے گا‘ ثانیہ نشتر

259

سرگودھا(اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون برائے سماجی تحفظ وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ ملک بھر میں قومی خوشحالی سروے 30جون تک مکمل کر لیاجائے گا ،اب تک 70فیصد سروے مکمل ہو چکا، پنجاب میں 54فیصد جبکہ سرگودھا ڈویژن میں مجموعی طورپر28 فیصد سروے مکمل کیا جاچکا،70لاکھ خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، سروے کے بعد نئے رجسٹرڈ7لاکھ خاندانوں کو ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں کہ آپ متعلقہ بینک پر جا کر اپنے پیسے لے سکتے ہیں،نئے سروے سے13لاکھ حقدار ایسی خواتین کو تاحال ادائیگیاں اس لیے نہیں ہوسکیں کہ ان کے پاس نادراکے شناختی کارڈ نہیں ہیں،انہیں بذریعہ خط کہاگیاکہ اپنے شناختی کارڈ جلد از جلد بنوا کر احساس کفالت کے پیسے حاصل کر سکتی ہیں۔وہ بدھ کو سرگود ھا میں صحافیوں کو احساس کفالت پروگرام سے متعلق بریفنگ دے رہی تھیں ۔