سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں جرائم کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی کی سربراہی میں سائیٹ سب ڈویژن پولیس نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلییعملی اقدامات کا آغاز کر دیاہے ،اس سلسلے میں موٹرسائیکل اسکارڈ پولیس پارٹیوں کو سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں تعیناتی اور گشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف آگاہی فراہم کرنے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد اور آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا،موٹرسائیکل چوری سے بچنے کے لیے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں انڈسٹریل ایریا میں چوراہوں، شاہراہوں اور نمایاں مقامات پر پینافلیکس آویزاں کیے گئے،جبکہ نقد رقم چھینے جانے کی روک تھام کے لیے تمام بینکوں پر آگاہی پینافلیکس آویزاں کیے گئے اور 5 لاکھ سے زائد کیش نکلوانے والے شہریوں کو پولیس سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،جبکہ سائیٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی و معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے اگر کوئی بھی مشکوک شخص یا مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری 15 یا علاقہ ایس ایچ او آگاہ کریں۔