شیخ بھرکیو روڈ کی تعمیر نہ ہونے کیخلاف مکینوں کا احتجاج

184

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) شیخ بھرکیو، گاؤں راجو نظامانی، گاؤں باقر نظامانی ودیگر علاقوں کے رہائشیوں کا سڑک کی تعمیر نہ ہونے کیخلاف حیدرآباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔ گزشتہ 10 سال سے سڑک زبوں حالی کا شکار ہے، جس کے باعث آئے دن حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے، جلد از جلد سڑک تعمیر کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں شیخ بھرکیو، گاؤں راجو نظامانی، گاؤں باقر نظامانی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے حیدرآباد بدین روڈ پر شیخ بھرکیو روڈ کی تعمیر نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا، جس کے باعث حیدرآباد، بدین ودیگر شہروں کو جانے والا ٹریفک جام ہوکر رہ گیا۔ مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری سڑک گزشتہ کئی سال سے تعمیر نہیں کی جارہی، جس کے باعث آمدو رفت میں مشکلات ہیں، جس کے باعث آئے روز حادثے پیش آتے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہماری سڑک جلد از جلد تعمیر کی جائے، بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔