شمالی وزیرستان ، فورسز نے دہشتگرد حسن عرف سجنا کو ہلاک کردیا

223

میر علی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کا دہشگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگرد حسن عرف سجنا کو ہلاک کردیا، دہشتگرد کا تعلق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ سے تھا، حسن عرف سجنا گزشتہ روز 4 خواتین ورکرز کے قتل سمیت فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اظلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈرحسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔حسن عرف سجنا گزشتہ روز 4 خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث تھا، دہشتگرد حسن عرف سجنا فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، دہشتگرد حسن عرف سجنا اغوا ، بھتہ اور بارودی سرنگیں بنانے میں بھی مطلوب تھا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔