نفرتوں کی سیاست نے ہمیں ترقی سے دور رکھا،ندیم قاضی

198

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے حیدرآباد کے مختلف پختون رہائشی بستیوں میں ملاقات کی اور انہیں 28فروری سہراب گوٹھ کراچی میں پختونوں کے جلسہ عام کی آگاہی اور افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کا ہے اور اس میں بسنے والی سب قومتیں آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ نفرتوں کی سیاست نے ہمیں ترقی سے دور رکھا۔ پختون محنت کرنے والی قوم ہے اور اس کا کراچی واندرون سندھ ترقی میں بڑا اہم کردار ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کی سیاست نفرت سے بالا تر ہے اورکراچی میں پختون بڑی تعداد میں پاک سرزمین پارٹی کا حصہ ہیں ۔اس ان کراچی کے پختون ثابت کرینگے کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کی نفرت سے پاک سیاست کو پسند کرتے ہیں اور سید مصطفی کمال کے شانہ بہ شانہ چٹان بن کر کھڑے ہیں ۔