میہڑ، قومی عوامی تحریک کی جانب سے رسول بخش پلیجو کی 91ویں سالگرہ کی تقریب

180

میہڑ (نمائندہ جسارت) قومی عوامی تحریک کی جانب سے نامور سیاستدان، ادیب رسول بخش پلیجو کی 91ویں سالگرہ میہڑ کے مقامی ہوٹل میں منائی گئی۔ تقریب میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافیوں، وکلاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر رسول بخش پلیجو کی 91ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ منور حسین جتوئی، عبدالرحمن قنبرانی، اکبر پنہور، منظور مہیسر، تنویر چانڈیو ، پاویل جونیجو، رسول بخش بروہی، حبیب چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے سندھ کے لوگوں کو شعور دیا۔ انہوں نے سندھ کی خواتین، طلبہ بچوں کے تنظیمیں بنائیں۔ رسول بخش پلیجو کا نام صدیوں تک زندہ رہے گا۔ تقریب میں نامور گلوکار سینگار سناسی نے قومی گیت سنا کر داد حاصل کی۔ تقریب سے نور نبی چانڈیو، محمد علی شیخ، نیاز بھٹی، منیر لاشاری اور دیگر نے خطاب کیا۔