آل سندھ بابائے رینجرز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ خان برادرز فٹبال کلب دھابیجی نے جیت لیا

184

دھابیجی (نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں منعقدہ آل سندھ بابائے رینجرز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل خان برادرز فٹبال کلب دھابیجی نے جیت لیا۔ اتوار کے روز اکبری فٹبال گراؤنڈ لطیف آباد حیدرآباد پر کھیلے جانے والے فائنل میچ میں خان برادرز فٹبال کلب دھابیجی ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ نے الواجد الیون فٹبال کلب کراچی کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کے جنید ارف جونی کو مین آف دی میچ جبکہ وقاص جدون کو ٹورنامنٹ کے بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔