وزیر اعظم کا گورنر سندھ کو فون، حلیم عادل کی صحت پر اظہار تشویش

109

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون کرکے تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میںقائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ عمران خان نے موجودہ تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور حلیم عادل شیخ پر پولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاﺅ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شکایت کی کہ سندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وزیر اعظم نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔