جرمن اسکول کی اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کرینگے‘ مدثر انصاری

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے جرمن اسکول کی اراضی پر قبضے، غیر قانونی تعمیرات اور عدالتی حکم امتناع کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن اسکول کی اراضی پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، قبضہ مافیا رفاہی اور فلاحی اراضی پر بدستور قبضے کر رہا ہے، دوسری جانب حکام آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں ۔ فلاحی اراضی پر قبضے سے علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال ہے اور علاقے میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ مدثر انصاری نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو اس کی تمام ذمے داری لینڈ مافیا اور متعلقہ حکام پر ہوگی۔