تعصب کی سیاست قوم کو پھربندگلی میں لے جائے گی،مصطفی کمال

70

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تعصب زدہ سیاست میں معصوم سندھیوں کا کوئی کردار نہیں اس لیے پاک سر زمین پارٹی تعصب کی سیاست کبھی بھی نہیں کرئے گی۔ تعصب کی سیاست سے قوم ایک بار پھر بند گلی میں چلی جائیگی۔ کراچی میں پاکستان کی تمام قومیتیں آباد ہیں اس لیے مردم شماری درست نہ ہوئی کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔