سفید چھولے، غذائی اجزاء کا انبوہ

398

سفید چھولوں میں موجود پروٹین اور فائبر کیلوری اور بھوک کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں.

پروٹین اور فائبر عمل انہضام کو سست کرنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے ایک فرد کو زیادہ بھوک نہیں لگتی اور اُس کے جسم میں اضافی کیلوریز بھی نہیں بن پاتی جس کا آدمی کے وزن پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ پروٹین جسم میں بھوک کو کم کرنے والے ہارمون کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔

چنے کی اور بھی بہت سی خصوصیات ہیں جو وزن کو قابو کرنے میں مدد کرسکتی ہیں جسیے کہ کم کیلوری، چھولوں میں کیلوری کی کثافت کم ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ دیگر غذائی اجزاء کے مقابلہ میں تھوڑی کیلوریز فراہم کرتے ہیں۔

جو لوگ بہت کم کیلوری والے کھانے کھاتے ہیں ان میں وزن کم ہونے اور اسے برقرار رکھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

چھولے بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان میں کافی کم گلائسیمک انڈیکس (جی آئی) ہوتا ہے۔ گلائسیمک انڈیکس اُس پیمانے کو بولتے ہیں جس سے ایک شخص کے کھانا کھانے کے بعد اُس کے خون میں شوگر کی شطح کو ناپا جاتا ہے۔

چھولے کئی معدنیات جیسے میگنیشیم اور پوٹاشیم کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے جو کہ دل کی صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ یہ معدنیات ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں جو دل کی بیماری کا ایک بڑا خطرہ ہے۔

چھولے سیپونن کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں جو پودے سے حاصل شدہ ایک مرکب ہے اور یہ بعض کینسروں کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ چھولے کے چھلکے میں متعدد وٹامنز اور معدنیات بھی شامل ہیں جو آپ کے کینسر کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں بشمول وٹامن بی ، جو چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔