ضمنی الیکشن میں سیاسی دہشت گردی کی گئی ‘ راناثنااللہ

324

فیصل آباد(صباح نیوز ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعدتیسرے درجے کی جماعت ہوگی ، ضمنی الیکشن میں سیاسی دہشت گردی کی گئی ،ہم نے اُسے لوٹ مارمیںناکام بنایاہے ”صباح نیوز“سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں واحدچوری ہے جس میں پولنگ ایجنٹس سمیت الیکشن عملے کوچوری کرلیاگیا،23پولنگ اسٹیشن کے بجائے پورے حلقے کابھی دوبارہ الیکشن کرالیاجائے توحکومتی اُمیدوارتیسرے درجے کا ثابت ہوگا، پُر امن الیکشن نہ کرانے کی ذمے دار حکومت ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیاہے تو اُسے 2 افراد کے قتل او ر ووٹ چوری میں ملوث حکمرانوں کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے،پختونخوا میں حکومتی امیدوار کی شکست سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس کے اپنے ارکان اورعوام اُس کے ساتھ نہیں،سینیٹ الیکشن میں بھی پی ڈی ایم کے امیدوارکامیاب ہوں گے، یوسف رضاگیلانی کی کامیابی100فیصدہوگی جس کے بعدعمران خان کے پاس اخلاقی طورپر وزیراعظم رہنے کاجوازنہیں رہے گا،اگراُن میں معمولی سی بھی سیاسی غیرت ہوگی تووہ خودمستعفی ہوں گے اورپی ڈی ایم کولانگ مارچ اورتحریک عدم اعتمادکی ضرورت نہیں رہے گی،پی ٹی آئی کے ارکان خود اپنے امیدواروں کی مخالفت کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے جنگ جیوکے دفترپرحملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔