گڑھی یاسین سے 3 روز قبل لاپتا نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد

111

شکارپور (نمائندہ جسارت) تحصیل گڑھی یاسین سے 3 روز قبل مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد۔ ماروں کاکیپوٹہ کا رہائشی مقتول نوجوان سھیل کاکیپوٹو 3 روز قبل گاؤں سے گڑھی یاسین جاتے ہوئے لاپتا ہوا تھا ورثاء نے گمشدگی کی اطلاع گڑھی یاسین پولیس کو دی مگر پولیس نے کارروائی نہیں کی اور نوجوان کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے، گڑھی یاسین پولیس نے رابطہ کرنے کے بتایا کہ نوجوان کی لاش ڈکھن تھانہ حدود سے ملی ہے، گڑھی یاسین تھانے پر گمشدگی کی اطلاع کی رپورٹ درج ہے جبکہ ایس ایچ او ڈکھن نے رابطہ کرنے پر کہا کہ سیم شاخ سے نوجوان کی لاش کی اطلاع پر تین روز قبل لاپتا نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی، جس کے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب نوجوان کے ورثاء نے کہا کہ سہیل کاکیپوٹو کی لاپتا ہونے کی اطلاع گڑھی یاسین پولیس کو بروقت دینے کے باوجود گڑھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، ہمارے ساتھ انصاف کرکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ لاش گھر پہنچنے پر والدہ کو بے ہوشی کے دورے پڑ گئے۔