زمین کو تباہی سے بچانے کے لیے ہم کو پودے لگانے کی ضرورت ہے، عمران بھٹو

230

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے بہار کے آغاز پر شجرکاری مہم شروع کی گئی۔ اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عمران بھٹو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مفت تقسیم کیے گئے۔ عمران بھٹو نے کہا کہ اپنی زمین کو تباہی سے بچانے کے لیے ہم کو پودے لگانے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور ملک سرسبز وشاداب ہو۔ اس موقع پر عقیل شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔