ٹیم ورک اور اجتماعیت کے بغیر کامیابی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،ندیمہ تسنیم

79

کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی ضلع شرقی حلقہ خواتین کی ناظمہ ندیمہ تسنیم نے کہا ہے کہ ٹیم ورک اور اجتماعیت کے بغیر کسی کامیابی کا تصور نہیں کیا جاسکتا وہ نشرواشاعت حلقہ خواتین ضلع شرقی کی سوشل میڈیا ٹیم کی نشست سے خطاب کررہی تھیں، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مضبوط خاندان ، محفوظ عورت ، مستحکم معاشرہ مہم کے سلسلے میں سوشل میڈیا ورکرز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ ضلع فرحانہ مظہر نے کہا کہ تقویٰ کی مضبوطی ایمان کے ساتھ مشروط ہے ، امت مسلمہ نبی ؐکی جانشین ہے ، امر با المعروف اور نہی عن المنکر کی ذمے داری انجام دینے کے لیے سوشل میڈیا کے محاذ پر معرکہ بپا ہے۔ نگراں نشرواشاعت صائمہ عاصم نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تحریکی ساتھی آگے بڑھیں، میڈیا وار کا مقابلہ میڈیائی ہتھیار سے کریں، کارکنان اس محاذ کی جدت سمجھیں اور یہاں لڑنا سیکھیں۔ ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم نے ضلع کی سوشل میڈیا ورکرز ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔