سینئر فوٹوگرافر آصف جئے جا کی ٹانگ کا آپریشن آج ہوگا

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر فوٹوگرافر اور کراچی پریس کلب اور کے یو جے دستور کے رکن آصف جئے جا جو ہفتے کی شب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے۔ آج ان کا آپریشن ہے، آصف جئے جا نے اپنے دوست و احباب سے آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔