حافظ نعیم الرحمن ودیگر کی نجی ٹی وی چینل پر حملے کی شدید مذمت

133

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے ،توڑ پھوڑ ،عملے کو زدوکوب کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی و میڈیا سیل کے انچارج ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹی وی چینل پر حملہ آزادی ٔ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے ، ٹی وی چینل پرحملہ انتظامیہ اور پولیس کی مکمل ناکامی ہے ،جیو کے دفتر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ آزادیٔ صحافت کی جدوجہد میں جماعت اسلامی ٹی وی چینل اور صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔