ملکی ترقی روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، عثمان بزدار

183

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔وزےراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہےں اےن آر او کبھی نہےں ملے گا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی اےم کا اےجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ۔عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہےں ،افراتفری نہےں۔ پاکستانی عوام عاقبت نا اندےش عناصرکے جھانسے مےں نہےں آئےں گے۔انہوںنے کہاکہ 22کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر مےں رخنہ نہےں ڈالنے دےںگے۔