محمد علی سدپارہ حب الوطنی سے سرشار ماہر کوہ پیما تھے، حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان

137

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب، جے آئی یوتھ کی ضلعی صدر فریحہ کاشف نے معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی حادثاتی موت پر دکھ اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے لوث جذبے کے تحت ملک و ملت کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد انمول ہوتے ہیں اور ان کی جدائی عظیم قومی سانحے کا درجہ رکھتی ہے۔ محمد علی سدپارہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ماہر کوہ پیما تھے، جنہوں نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کوہ پیما کی مہمات کو سر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آج پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔