مارچ کے پہلے ہفتے میں حیدرآباد میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا، اسلم دہلوی

81

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین آرٹ کونسل کے چیئرمین اسلم دہلوی نے حیدرآباد پریس کلب میں نامور قوال حاجی امیر علی خان ودیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں حیدرآباد میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین آرٹ کونسل ملک کے نامور آرٹسٹ کی زندگی میں معلومات جمع کررہی ہے۔ پاکستان میں نامور لوگ پیدا کیے جن میں شہنشاہ غزل مہدی حسن بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی میر علی لندن سے پاکستان آرہے ہیں جو کہ پاکستان میں قیام کے دوران قوالی کے چار پروگرام کراچی، حیدرآباد، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پروگرام نان کمرشل بنیاد پر ہوں گے، عوام ان پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں گے۔