بدین، خاتون سماجی رہنما کے گھر میں چوری کی واردات

192

بدین (نمائندہ جسارت) خاتون سیاسی سماجی رہنما نجی ہوٹل کی مالک فرحا یقین جتوئی کے گھر سے لاکھوں روپے کیش اور زیورات کی چوری۔ معروف سیاسی سماجی خاتون رہنما اور بدین میں عورت منتظمین کی رہنمائی میں قائم پہلے ہوٹل کی مالکہ فرحا یقین جتوئی کے گھر سے نامعلوم چور ان کی غیرموجودگی میں کینٹ روڈ کمبار محلے میں واقع ان کے گھر کے کمرے سے پانچ لاکھ روپے کیش اور قیمتی سونے کے زیورات چوری کر کے لے گئے۔ فرحا جتوئی جب ہوٹل بند کر کہ رات دیر گے اپنے ڈرائیور اور خاتون ملازمہ کے ہمراہ گھر پہنچے تو گھر کے کمرے میں ہونے والی چوری کی واردات کو دیکھ کر پولیس کو واردات کی اطلاع دی جس پر بدین پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے اندرونی اور بیرونی اطراف کا جائزہ لیا اور واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق فرحا یقین جتوئی کے ساتھ کرایہ کے گھر میں ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ان کے دو مرد اور ایک خاتون ملازمہ بھی رہائش پذیر ہیں جبکہ دن کے وقت بدین شہر کی خاتون ان کے گھر ان کہ ہمرہ موجود ہوتی ہے جو رات کو اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔ بدین کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں اور خواتین رہنماو¿ں نے فرح یقین جتوئی کہ گھر پر ہونے والی چوری کی واردات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوری کی فوری واپسی اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھیار نے بھی فرحا جتوئی سے رابطہ کر کے چوری کی واپسی اور چوری کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔