پاک ترک مشترکہ فوجی مشق ’ اتا ترک 2021‘ کی اختتامی تقریب

203

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ فوجی مشق ’’اتا ترک 2021ء‘‘ کی اختتامی تقریب تربیلا کے مقام پر ہوئی۔ مشق میں ترک اسپیشل فورسز اور پاکستان اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) سے فوجیوں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 ہفتوں پر محیط مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز بشمول گھیرائو اور تلاشی کے طریقہ کار، آبادی والے علاقوں میں لڑاکا ایوی ایشن معاونت کے ساتھ کلیئرنس اور اغواء کاروں سے مغویوں کو بچانے پر توجو مرکوز کی گئی۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل ایمری تائناک کی قیادت میں ترکی سے ایک اعلیٰ فوجی وفد بھی تقریب میں شریک ہوا۔