کشمیری پاکستان کی بقا و سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں‘رشید ترابی

54

اوکاڑہ(صباح نیوز)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک کائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری پاکستان کی سلامتی بقااور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں،حکومت پاکستان اور پوری قوم بحیثت وکیل اور فریق کے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاکٹر لیاقت علی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رشید ترابی نے کہا کہ کشمیرکی آزادی بھارت کے اندر کئی ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گی،کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہدا پیش کیے ہیں وہ کوئی سودے بازی قبول نہیںکریںگے،کشمیری استقامت کا پہاڑ بن کر آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت علی نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کیا،مہاجرین اور متاثرین زلزلہ کی بے پناہ خدمت کی،اسلامی پاکستان اور کشمیرکی آزادی ان کا مشن تھا۔