اسکاؤٹس کاعالمی دن 22فروری کومنایاجائے گا،تیاریاں شروع

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں اسکائوٹوں کا عالمی دن 22فروری کو منایا جائے گا ۔ پاکستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکائوٹس کمشنر و چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی سیکرٹری سید اختر میر کی ہدایات پر سندھ کے تمام اسکائوٹس ایسوسی ایشنز کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر تقریبات منعقدہوں گی۔