خونیں الیکشن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘تحریک لبیک

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد مبارک عباسی نے ضمنی الیکشن میں ہونے والی بد ترین دہشت گردی اور دھاندلی پر انتظامیہ اور الیکشن کمیشن حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مینڈیٹ پر ڈاکاکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکاری سرپرستی میں ہونے والے بدترین خونی ضمنی الیکشن نے انتظامیہ اور الیکشن حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔دن بھر پولنگ اسٹیشنوں پر تحریک لبیک کے پرامن کارکنان اور ووٹرز کو جدید اسلحے سے ڈرایا اور دھمکا جاتا رہاجبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک لبیک پاکستان کو دین حق کی ترجمانی سے کسی صورت بھی روکا نہیں کیا جا سکتا۔ٹی ایل پی والے ہر قسم کی غنڈہ گردی اور جارحیت کو لگام ڈالنا بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز اپنی بنیادپر ہی برقرار رہ سکتی ہے اور پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے۔پاکستان کی بقاء و ترقی کا دارومدار نظام اسلام کے نفاذ اور اس پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہے۔ مفتی محمد مبارک عباسی نے کہا کہ نظام مصطفیﷺ کے عملی نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔