فرانس: پارلیمنٹ میں اسلام مخالف بل منظور

348

فرانس کی قومی اسمبلی نے ملک میں اسلام پسندی کے فروغ کو روکنے کے لئے بل پاس کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل کا مقصد ملک سے اسلامزم کو ختم کرنا ہے جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قومی اتحاد کیلئے خطرہ ہے۔

اس میں مذہبی انجمنوں کی کڑی نگرانی اور اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے والے ٹیچرز کے خلاف سخت اقدامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: فرانس: حجاب پر مکمل پابندی کا قانون متعارف

اس بل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 347 ووٹوں سے پاس کیا گیا جہاں صدر ایمانوئل میکرون کی حکمراں جماعت اور اس کے اتحادیوں کی اکثریت ہے۔