منتخب حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘ اعجاز شاہ

172

ننکانہ صاحب (آن لائن) وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے‘ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی اسلام آباد کی نشستوں کے لیے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان کے بارے میں ہر پاکستانی جانتا ہے‘ منتخب جمہوری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘ اپوزیشن میں اب کوئی دم خم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی‘ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔