وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ

911

وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا۔ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے ہی لگا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق 35 کروڑ پودے فروری سے اگست تک شجر کاری مہم میں لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجر کاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

معاون خصوصی امین اسلم نے شیڈول ترتیب دے دیا۔

وزیر اعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں زیتوں پودوں کی شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے۔

جب کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔