عراق: 63 وزراء بدعنوانی میں ملوث، کمیشن رپورٹ

282

عراقی کمیشن برائے سالمیت نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے 2020 کے دوران 63 موجودہ اور سابق وزرا پر بدعنوانی کے مرتکب ہوئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کمیشن نے انکشاف کیا کہ 63 وزرا پر بدعنوانی کے 92 الزامات ہیں جبکہ 2020 کے دوران چار وزراء کو سزا سنائی گئی۔

کمیشن کے بیان کے مطابق اس نے 2020 میں 8،891 افراد پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ 854 افراد کو 2020 کے دوران عدالتی فیصلوں کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران کمیشن 1،250 ٹریلین عراقی دینار کو بازیاب کرنے میں کامیاب رہا۔

بیان میں بدعنوانی کے الزام میں یا سزا یافتہ وزیروں یا عہدیداروں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ان پر عائد الزامات کی نوعیت۔

واضح رہے کہ گذشتہ اگست میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکدھیمی نے بدعنوانی کی بڑی فائلوں کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی اور گرفتاری کے وارنٹ کے نفاذ کا کام وزیر اپنی سربراہی میں ایک خصوصی فورس کے سپرد کیا تھا ۔